World

فجیرہ میں ڈرون حملہ: 3 بھارتی شہری زخمی، آئل زون میں آگ بھڑک اٹھی

فجیرہ میں ڈرون حملہ: 3 بھارتی شہری زخمی، آئل زون میں آگ بھڑک اٹھی
۸ دن پہلے

متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے جن کا تعلق بھارت سے بتایا گیا ہے اور انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

 

عرب میڈیا کے مطابق حملے کے بعد فجیرہ آئل انڈسٹری زون میں آگ بھڑک اٹھی۔ 

 

ابتدائی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ پیٹرولیم صنعتی سائٹ پر پیش آیا جس کے بعد ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

 

رپورٹس کے مطابق حالیہ مہینوں میں خطے میں کشیدگی کے دوران ڈرون اور ملبہ گرنے کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں۔ 

 

حکام کا کہنا ہے کہ تمام واقعات کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ اہم صنعتی اور بندرگاہی علاقوں میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

 

یو اے ای وزارت دفاع کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے کئی میزائل تباہ کیے جبکہ ایک میزائل سمندر میں جا گرا۔ 

 

حکام نے شہریوں کو ابتدائی طور پر محفوظ مقامات پر جانے کی ہدایت جاری کی، جس کے بعد معمولات زندگی دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کیا گیا۔

 

فجیرہ کو عالمی سطح پر ایک اہم تیل کا مرکز سمجھا جاتا ہے جو آبنائے ہرمز کے قریب واقع ہے اور عالمی تیل تجارت میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں