World
“میں باس ہوں” کا جملہ مذاق تھا،سنجیدہ نہیں لیا جانا چاہیے،ٹرمپ کی وضاحت
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جی سیون سربراہی اجلاس کے دوران ان کا “میں باس ہوں” والا جملہ سنجیدہ نہیں تھا بلکہ محض ایک مذاق تھا جسے غلط انداز میں لیا گیا۔
ایک امریکی ویب سائٹ کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ اجلاس کے کمرے میں داخل ہوئے تو انہوں نے یہ جملہ ازراہِ مزاح کہا تھا۔ ان کے مطابق وہاں موجود عالمی رہنماؤں نے بھی اس پر ہنستے ہوئے ردِعمل دیا، جس سے واضح ہوتا ہے کہ اسے مذاق ہی سمجھا گیا۔
ٹرمپ نے کہا کہ یہ بات بعد میں دنیا بھر میں وائرل ہو گئی، تاہم ان کی نیت خود کو “باس” کے طور پر پیش کرنا نہیں تھی بلکہ صرف مزاح کرنا تھا۔