Pakistan
نواز شریف کا آزاد کشمیر کا دورہ منسوخ
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے 6 اور 7 مئی کو آزاد کشمیر کا شیڈول کیا گیا دورہ منسوخ کردیا۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس 7 مئی کو جاتی امرا میں طلب کرلیا ہے۔
صدر مسلم لیگ ن نواز شریف جاتی امرا میں پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کریں گے، جہاں ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویوز کیے جائیں گے۔
اس سے قبل نواز شریف نے 6 اور 7 مئی کو مظفرآباد کے دورے کا اعلان کیا تھا، جہاں آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں انہوں نے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرنی تھی۔
مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما فاتح محمود کیانی کے مطابق نواز شریف کا دورہ مظفرآباد موسم کی خرابی کے باعث ملتوی کیا گیا ہے، جس کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کردیا جائےگا۔