Breaking News
چین ایران کومالی مدد فراہم کر رہا ہے۔امریکی وزیرِ خزانہ
امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے چین پر الزام لگایا ہے کہ وہ ایران سے بڑی مقدار میں تیل خرید کر اسے مالی مدد فراہم کر رہا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسکاٹ بیسنٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کی کارروائیوں کے باعث آبنائے ہرمز بند ہوئی تاہم امریکا اسے دوبارہ کھولنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔
امریکی وزیر نے آبنائے ہرمز پر مکمل طور پر کنٹرول ہونے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ اسکاٹ بیسنٹ نے چین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران پر اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کھلوانے میں سفارتی کردار ادا کرے۔