Breaking News
امریکا اوراتحادیوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔باقر قالیباف
ایرانی پارلیمان کے سپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں باقر قالیباف نے کہا کہ امریکا اور اتحادیوں نے جہاز رانی اور توانائی کی ترسیل کی سلامتی خطرے میں ڈال دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق ایک نئی حکمتِ عملی اب مضبوط ہوتی جا رہی ہے، آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال کے تسلسل سے امریکا پریشان ہے، آبنائے ہرمز پر امریکا پریشان ہے جبکہ ہم نے تو ابھی آغاز بھی نہیں کیا۔