Breaking News
شہباز شریف جمعہ کو ایران جائیں گے،خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کرینگے
وزیراعظم شہباز شریف شہید آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تعزیتی تقریبات میں شرکت کے لیے جمعہ تہران روانہ ہوں گے۔
وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی وفد میں شامل ہوں گے۔
دورۂ ایران کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کریں گے، جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلۂ خیال متوقع ہے۔
وزیراعظم تعزیتی تقریب میں شریک دیگر ممالک کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
دورۂ ایران مکمل کرنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ روانہ ہوں گے، جہاں وہ اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔