Breaking News
ایران ’انتہائی نازک جنگ بندی‘ کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔عرب لیگ
عرب لیگ کے اسسٹنٹ سکریٹری جنرل حسام ذکی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں تیل کی بندرگاہ پر ایرانی حملہ انتہائی افسوسناک ہے۔
بی بی سی ریڈیو 4 کو دیے گئے انٹرویو میں اُن کا کہنا تھا کہ ایران اپنے اقدامات کے ذریعے ’انتہائی نازک جنگ بندی‘ کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ عرب اتحاد پاکستان کی ثالثی میں مذاکرات کا فریق بے شک نہیں ہے، تاہم کسی بھی ایسے نتیجے تک پہنچنے کی حمایت کرتا ہے جس سے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت یقینی بنے۔