Sports

سپورٹس بورڈ پنجاب کا کھیلوں کی 16 اکیڈمیز کھولنے کا اعلان

سپورٹس بورڈ پنجاب کا کھیلوں کی 16 اکیڈمیز کھولنے کا اعلان
۷ دن پہلے

سپورٹس بورڈ پنجاب نے کھیلوں کی 16 اکیڈمیز کھولنے کا اعلان کر دیا۔ 

ترجمان سپورٹس بورڈ پنجاب کے مطابق تمام اکیڈمیز لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کے لیے ہوں گی، جن میں کوئی فیس نہیں ہو گی یعنی بالکل فری ہوں گی۔ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کوچز کو ٹاسک دے دیے۔ 

اُنہوں نے کہا ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار 16 سپورٹس اکیڈمیز کو فری اوپن کیا جا رہا ہے، پنجاب کے تمام ڈویژن اور ڈسٹرکٹ میں اکیڈمیز قائم ہوں گی۔ 

ان اکیڈمیز میں باکسنگ، اتھلیٹکس، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، فٹ بال، ہاکی، آرچری، ووشو، کراٹے، تائیکوانڈو، اسکواش اور کرکٹ کی اکیڈ میز شامل ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں