Breaking News

7 سے 11 مئی کے درمیان ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

7 سے 11 مئی کے درمیان ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
۱۴ دن پہلے

محکمہ موسمیات نے 7 سے 11 مئی کے درمیان ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا ہے، ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں گرمی کی لہر آنے سے خبردار کیا گیا ہے ۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ ، بلوچستان کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت 46 سے 50 ڈگری تک جانے کا امکان ہے ۔ جنوبی پنجاب، خیبرپختونخوا کے چند میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 43 سےس47 تک جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔ اسلام آباد،راولپنڈی،مردان،نوشہرہ،پشاورمیں درجہ حرارت 39 سے 43 تک جانے کا امکان ہے۔ 

خطہ پوٹھوہار اور لاہور سمیت وسطی پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹیمپریچر 43 ڈگری تک جا سکتا ہے ۔ کراچی میں درجہ حرارت 35 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ 

محکمہ موسمیات نے ہدایت کی ہے کہ بچے ، بزرگ اور خواتین احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔ گرمی میں بلاوجہ بھر سے نہ نکلیں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں ۔ دس مئی کی شام سے تیرہ مئی کے دوران کمزور مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں قائم رہنے کا امکان ہے ۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں