Business

سونے کی قیمتیں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

سونے کی قیمتیں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
۶ دن پہلے

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ 

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 7800 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ 

ملک میں فی تولہ سونا 7800 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 96 ہزار 762 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 6 ہزار687 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 25 ہزار893 روپے کا ہو گیاہے۔ 

جبکہ عالمی بازار میں سونا 78 ڈالر اضافے کے بعد 4744 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں