Business

ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ،مجموعی سالانہ شرح 15.28 فیصد ہوگئی

ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ،مجموعی سالانہ شرح 15.28 فیصد ہوگئی
۵ گھنٹے پہلے

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی 0.46 فیصد بڑھ گئی جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 15.28 فیصد ہوگئی۔ 

 

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ایک ہفتےمیں 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ 

حالیہ ہفتے 11اشیا سستی اور15 کی قیمتیں مستحکم رہیں جب کہ ایک ہفتے میں ٹماٹر 16.65 فیصد مہنگے ہوئے، آلو 6.82 اور چکن 5.60 فیصد مہنگا ہوا۔ 

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں واشنگ سوپ کی قیمت میں 1.16 فیصد اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے دودھ،دہی،مٹن اور انڈے سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ ایل پی جی کی قیمت 0.51 فیصد بڑھی۔ 

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتےمیں پیاز 2.98 فیصد سستے ہوئے، لہسن 2.51 اور کیلے 1.28 فیصد سستے ہوئے۔ 

اس کے علاوہ ڈیزل 1.06 اورپیٹرول کی قیمت میں 0.52 فیصد کمی ہوئی جب کہ دالوں اورآٹےکی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں