بکوٹ،بچے سے زیادتی کا ملزم راولپنڈی سے گرفتار
سرکل بکوٹ کے گاؤں پھلگراں میں تین دن قبل کمسن بچے سے زیادتی اور اسے تشدد کا نشانہ بنانے والےملزم کو پولیس نے راولپنڈی سےگرفتار کر لیا ۔
ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ایبٹ آباد میں زیر علاج متاثرہ بچے حاشر نے ہوش میں آنے کے بعد مذکورہ ملزم کی شناخت کی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم علی عرف گڈو ولد طاہر سکنہ پھلگراں بکوٹ کو کوہ نور مل راولپنڈی کے علاقے میں چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا ،پولیس نے ملزم کو مزید تفتیش کے لیے تھانہ بکوٹ منتقل کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزم علی گاؤں میں واردات کے بعد فرار ہو کر راولپنڈی آگیاتھا،ملزم اور اس کے رشتے دار کوہ نور مل کے قریب کافی عرصے سے رہائش پذیر ہیں ۔
ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ ملزم علی آئس کا نشہ کرتا ہے اور بکوٹ کی حدود میں بھی آئس کے نشے کی فراہمی بھی کرتا ہے جبکہ ملزم راولپنڈی میں بھی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔
واضع رہے کہ چار مئی کو پھلگراں گاؤں میں کمسن بچے حاشر کو زیادتی اور بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے مقامی مسجد کے قریب قبرستان میں پھینک دیا گیا تھا جس کے متاثرہ بچے کو پہلے سی ایم ایچ مظفر آباد پھر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کیا گیا تھا ،بچہ تقریباً تین بے ہوش رہنے کے بعد گزشتہ روز ہوش میں آیا۔
سرکل بکوٹ اور پھلگراں کے مقامی رہائشیوں نے مطالبہ کیا ہے ملزم علی سے آئس کے نشے اور علاقے میں آئس کے نشے کی فراہمی کے حوالے سے بھی تفتیش کی جائے اور اسے قرار واقعی سزا دی جائے ۔