Breaking News

اگلے12 سے24 گھنٹے کے دوران بارشوں اور بالائی علاقوں میں گلاف پھٹنے کا امکان

اگلے12 سے24 گھنٹے کے دوران بارشوں اور بالائی علاقوں میں گلاف پھٹنے کا امکان
۱ منٹ پہلے

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک کے بالائی علاقوں کے لیے خطرناک موسمی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

 

محکمہ کے مطابق آئندہ بارہ سے چوبیس گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کے ساتھ ساتھ برفانی جھیلیں پھٹنے یعنی گلیشئل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ کے خدشات موجود ہیں، جس کے باعث فلیش فلڈنگ کا خطرہ سولہ مئی تک برقرار رہ سکتا ہے۔

 

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اس صورتحال کے نتیجے میں خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی اور اچانک سیلابی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے۔

 

محکمہ نے خبردار کیا ہے کہ اس دوران مقامی آبادی اور سیاحوں کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

 

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے مکمل گریز کریں اور بجلی کے کھمبوں سمیت کمزور اور غیر محفوظ تنصیبات سے دور رہیں۔

 

سیاحوں کو بھی سختی سے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دریاؤں، ندی نالوں اور پہاڑی ڈھلوانوں کے قریب ہرگز کیمپنگ نہ کریں۔

 

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات مکمل رکھنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں