Pakistan
مون سون سے قبل تمام ضروری اقدامات مکمل کیے جائیں۔وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے ملاقات کی، جس میں رواں برس مون سون بارشوں کے حوالے سے تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ملاقات میں وزیراعظم کو پہاڑی علاقوں میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے اور اچانک سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اطلاع دینے والے نظام کی تنصیب، پیشرفت اور کارکردگی سے بھی آگاہ کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ مون سون سیزن سے قبل تمام ضروری اقدامات مکمل کیے جائیں اور خطرات سے دوچار علاقوں کی مسلسل نگرانی یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ پیشگی اطلاع کے نظام کو مزید مؤثر اور فعال بنایا جائے تاکہ ممکنہ قدرتی آفات سے بروقت نمٹا جا سکے اور انسانی جانوں و املاک کے نقصان کو کم سے کم رکھا جا سکے۔