میں نے اور ٹرمپ نےایک نیا دو طرفہ تعلق قائم کیا ہے۔چینی صدر
صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ مشترکہ خطاب کے دوران چینی صدر نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے ایک ’نیا دو طرفہ تعلق‘ قائم کیا ہے جو انتہائی تعمیری ہے۔ صدر شی نے اسے ایک سنگ میل بھی قرار دیا۔
تاہم جب ان کا انگریزی مترجم اس بیان کا ترجمہ کر رہا تھا تو صحافیوں کو کمرے سے باہر جانے کا کہہ دیا گیا اور براہ راست نشریات ختم کر دی گئیں۔
اس سے قبل خطاب کے آغاز میں صدر شی نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر ٹرمپ کو بطور تحفہ چینی گلابوں کے بیج بھیجیں گے۔
صدر ٹرمپ کے ہمراہ خطاب میں چینی صدر شی نے ژونگ نان ہائی کمپلیکس نے سب سے پہلے اس جگہ کی تاریخی اہمیت پر بات کی اور کہا کہ ’یہ جگہ کبھی شاہی باغ کا حصہ ہوا کرتی تھی، اس کمپلیکس کی بہت تاریخی حیثیت ہے۔‘
چینی صدرنے مزید بتایا کہ چہل قدمی کے دوران جس درخت کو انھوں نے دیکھا وہ 490 سال پرانا تھا۔ اسی دوران چینی صدر نے کہا کہ وہ باغ میں دیکھے گئے چینی گلابوں کے بیج ٹرمپ کو تحفے کے طور پر بھیجیں گے۔
اس پر ٹرمپ نے کہا کہ ’مجھے یہ بہت پسند آیا، یہ بہت اچھا ہے۔