World

چین میں جاسوسی کا ڈر؟ امریکی حکام فون چارج کرنے سے بھی گھبراتے رہے

چین میں جاسوسی کا ڈر؟ امریکی حکام فون چارج کرنے سے بھی گھبراتے رہے
۱ منٹ پہلے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دورۂ چین کے دوران امریکی وفد کی جانب سے غیرمعمولی سائبر سکیورٹی اقدامات سامنے آئے ہیں۔ 

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ کے ہمراہ چین جانے والے کئی اعلیٰ حکام اور کاروباری شخصیات اپنے ذاتی موبائل فون اور لیپ ٹاپ ساتھ لے کر ہی نہیں گئے۔ 

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی حکام کو خدشہ تھا کہ چین کے جدید سکیورٹی اور نگرانی کے نظام ان کے ذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں یا ان کی ڈیوائسز کو ہیک کیا جاسکتا ہے۔ 


اسی وجہ سے متعدد حکام نے محدود فیچرز والے عارضی فون استعمال کیے، جبکہ کچھ افراد نے حساس معلومات والی ڈیوائسز مکمل طور پر استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ 

امریکی ذرائع کے مطابق وفد میں شامل افراد اس قدر محتاط تھے کہ فون چارج کرتے وقت بھی خدشات کا شکار رہے۔ حکام کو خوف تھا کہ چارجنگ سسٹمز یا نیٹ ورکس کے ذریعے خفیہ سافٹ ویئر انسٹال کیا جاسکتا ہے یا ڈیٹا چوری ہو سکتا ہے۔ 

رپورٹس کے مطابق وفد میں شامل بڑی امریکی کمپنیوں جیسے ایپل، بوئنگ، اور بلیک روک کے نمائندوں نے بھی چین میں سخت سائبر سکیورٹی پروٹوکولز اپنائے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں