World
افغانستان میں 18سے23 ہزار کے درمیان دہشتگرد موجود ہیں۔روس
روس کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری سرگئی شوئیگو نے کہا ہے کہ افغانستان میں اٹھارہ ہزار سے تئیس ہزار کے درمیان دہشتگرد موجود ہیں۔
سرگئی شوئیگو کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ان دہشتگردوں کا تعلق بیس سے زائد گروہوں سے ہے اور یہ افغانستان میں آزادانہ طور پر رہ رہے ہیں۔
انہوں نے افغانستان سے دہشتگردی اور منشیات کی اسمگلنگ کے خدشات پر شدید تشویش ظاہر کی اور کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی رکن ریاستوں کیلئے افغانستان اب بھی بڑی تشویش کا باعث ہے۔