ہم تو ڈوبے ہیں صنم ان سب کو بھی ساتھ لے کر ڈوبیں گے۔ پنکی
کراچی میں عدالت سے باہر آتے ہی ملزمہ انمول عرف پنکی نے میڈیا کے سوال پر دھماکا خیز بیان دے دیا۔
عدالت سے روانگی کے دوران ایک صحافی نے انمول پنکی سے سوال کیا کہ آپ میڈیا سے کیا کہنا چاہتی ہیں؟ جس پر ملزمہ نے جواب دیا کہ ہم تو ڈوبے ہیں صنم ان سب کو بھی ساتھ لے کر ڈوبیں گے۔تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزمہ کا منشیات کی ترسیل کرنے کا طریقہ کار سامنے آ گیا ہے، شہر کے مختلف مقامات پر ملزمہ کی جانب سے منشیات رکھوائی جاتی تھی۔
یہ منشیات رقم موصول ہونے کے 10 منٹ بعد لوکیشن پر رکھوائی جاتی تھی، جگہ کی لائیو لوکیشن اور رکھی گئی منشیات کی تصاویر کسٹمر کو بھیجی جاتی تھیں۔ انمول عرف پنکی کا لاہور میں کرایے پر حاصل کیے گئے گھر کا کرایہ نامہ سامنے آ گیا۔
دستاویز کے مطابق انمول عرف پنکی لاہور میں کرائے پر رہائش پزیر تھی، گھر شہری جہانزیب اشرف سے کرائے پر لیا تھا۔
کرایہ نامہ 3 سو روپے والے اسٹامپ پیپر پر 11 ماہ کے لیے طاہر نامی شخص کے نام پر تیار کروایا گیا ہےدستاویز کے مطابق ایڈوانس کے طور پر 90 ہزار روپے دیے گئے جبکہ مہینے کا کرایہ 45 ہزار تھا۔
ذرائع کے مطابق چھاپے کے وقت گھر میں پنکی کے ماں باپ بھی موجود تھے۔
انمول عرف پنکی کی گرفتاری کے بعد گھر کو تالے لگے ہوئے ہیں۔