پنکی کے گاہکوں میں 30 معروف سیاستدان بھی شامل ہونے کاانکشاف
پنکی کے گاہکوں کی فہرست میں 30 کے قریب سیاستدانوں کے نام شامل ہونے کا انکشاف سامنے آیا، رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بین الصوبائی منشیات فروش انمول عرف پنکی کیس میں سنسنی خیز پیشرفت سامنے آئی، ملزمہ کے ہائی پروفائل ‘کوکین نیٹ ورک’ کے خریداروں کی فہرست میں 30 کے قریب معروف سیاستدانوں کے نام شامل ہونے کا انکشاف ہوا۔
پولیس حکام نے تحقیقاتی پیشرفت رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لنجار کو پیش کر دی ہے، جس کے بعد سیاسی و سماجی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سندھ حکومت کے حوالے کی جانے والی اس انتہائی خفیہ رپورٹ میں ‘پنکی کوکین نیٹ ورک’ کے تمام بڑے گاہکوں کی تفصیلات موجود ہیں۔
ابتدائی رپورٹ میں یہ تفصیلی خاکہ پیش کیا گیا ہے کہ یہ نیٹ ورک کس طرح کام کرتا تھا اور شہر کے کن وی آئی پی حلقوں، بالخصوص لگ بھگ 30 سیاستدانوں کو مہنگی ترین منشیات سپلائی کی جا رہی تھی۔