World

ایران نے ٹرمپ سمیت امریکی رہنماؤں کے قتل کی منصوبہ بندی کے الزامات مسترد کر دیے

ایران نے ٹرمپ سمیت امریکی رہنماؤں کے قتل کی منصوبہ بندی کے الزامات مسترد کر دیے
۱ منٹ پہلے

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دیگر امریکی رہنماؤں کے قتل کی منصوبہ بندی سے متعلق امریکی الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

 

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کے سینیٹ میں دیے گئے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔

 

اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکی حکام کے یہ الزامات دراصل خود ان کے طرزِ عمل کا اعتراف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کا مظلوم بننے کی کوشش کرنا ایران کے خلاف اس کے جنگی جرائم، نسل کشی کے اقدامات اور انسانیت کے خلاف مبینہ جرائم کو نہیں چھپا سکتا۔

 

ایرانی ترجمان نے زور دیا کہ ایسے بیانات خطے میں جاری کشیدگی اور سفارتی تنازعات کے تناظر میں دیے جا رہے ہیں، جبکہ ایران اپنے مؤقف پر قائم ہے اور امریکی الزامات کو مسترد کرتا ہے۔

 

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان مختلف علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر کشیدگی برقرار ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں