World
امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایران سے جنگ کے معاملے پر ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے کی قرارداد منظور کر لی
ایران کے ساتھ ممکنہ جنگی کارروائی کے معاملے پر امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے کی قرارداد منظور کر لی ہے۔
قرارداد کے حق میں 215 جبکہ مخالفت میں 208 ووٹ آئے۔ یہ قرارداد ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے پیش کی گئی تھی، جبکہ چار ریپبلکن ارکان نے بھی ڈیموکریٹس کا ساتھ دیتے ہوئے اس کے حق میں ووٹ دیا۔
منظور شدہ قرارداد کے مطابق ایران کے خلاف کسی بھی جنگی کارروائی کے لیے کانگریس کی پیشگی منظوری ضروری ہوگی اور صدر کانگریس کی منظوری کے بغیر ایسی کارروائی کا آغاز نہیں کر سکیں گے۔
یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور خطے کی صورتحال عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
قرارداد کو صدر کے جنگی اختیارات پر کانگریس کی نگرانی مضبوط بنانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔