Sports

اسرائیل نے فلسطینی خواتین فٹبالر کو حراست میں لے لیا

اسرائیل نے فلسطینی خواتین فٹبالر کو حراست میں لے لیا
۷ گھنٹے پہلے

فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن (پی ایف اے) کے مطابق اسرائیلی حکام نے فلسطینی خواتین فٹبال ٹیم کی 20 سالہ کھلاڑی رند حلوانی کو حراست میں لے لیا ہے۔

 

پی ایف اے کے بیان کے مطابق رند حلوانی کو منگل کی شام گرفتار کیا گیا۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاری فلسطینی کھلاڑیوں کو منظم انداز میں نشانہ بنانے کے سلسلے کا حصہ ہے، جو ان کے بقول بغیر کسی جوابدہی کے جاری ہے۔

 

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے سے مزید 4 نوجوان فلسطینی خواتین کو بھی گرفتار کیا ہے۔

 

اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ زیرِ حراست 4 خواتین پر دہشت گردانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کا شبہ ہے۔

 

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حراست میں اب بھی درجنوں فلسطینی خواتین موجود ہیں، جبکہ اس معاملے پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور مختلف حلقوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں