Sports

سبالینکا شکست سےدلبرداشتہ،ریٹائرمنٹ کاعندیہ دےدیا

سبالینکا شکست سےدلبرداشتہ،ریٹائرمنٹ کاعندیہ دےدیا
۶ گھنٹے پہلے

فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا جہاں روسی ٹینس اسٹار ڈیانا شنائیڈر نے عالمی نمبر ایک آرینا سبالینکا کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

 

تفصیلات کے مطابق سبالینکا نے پہلا سیٹ جیت کر میچ کا شاندار آغاز کیا، تاہم اس کے بعد ڈیانا شنائیڈر نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے اگلے دونوں سیٹس اپنے نام کر لیے۔ فیصلہ کن مرحلے میں شنائیڈر نے اپنی حریف کو مکمل طور پر آؤٹ کلاس کرتے ہوئے فتح حاصل کی۔

 

سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی ڈیانا شنائیڈر اس سے قبل کسی بھی گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل تک نہیں پہنچ سکی تھیں، تاہم انہوں نے اس کامیابی سے اپنے کیریئر کا نیا سنگ میل عبور کر لیا۔

 

شکست کے بعد عالمی نمبر ایک آرینا سبالینکا جذباتی دکھائی دیں اور انہوں نے دلبرداشتہ ہو کر ٹینس چھوڑنے جیسے خیالات کا بھی اظہار کیا۔

 

سبالینکا نے اعتراف کیا کہ وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں اور حالیہ شکست نے انہیں مزید مایوس کر دیا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں