Sports
بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولنگ کوچ شان ٹیٹ مستعفی ہو گئے ہیں۔
کرکٹ ویب سائٹس کے مطابق سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر نے خاندانی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔
شان ٹیٹ کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ اور قومی ٹیم کے ساتھ گزارے گئے گزشتہ 12 ماہ ان کے لیے شاندار تجربہ رہے۔
واضح رہے کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے نومبر 2027 تک شان ٹیٹ کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔
شان ٹیٹ اس سے قبل پاکستان، ویسٹ انڈیز اور افغانستان کی قومی ٹیموں کے ساتھ بھی بطور بولنگ کوچ خدمات انجام دے چکے ہیں۔