Sports

ہاکی فیڈریشن نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو 4 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ادائیگی کر دی

ہاکی فیڈریشن نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو 4 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ادائیگی کر دی
۱ گھنٹے پہلے

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو 4 کروڑ 50 لاکھ روپے کے واجبات ادا کر دیے ہیں۔

 

پی ایچ ایف نے ایف آئی ایچ پرو لیگ کے لیے قومی ٹیم کی روانگی سے قبل تمام کھلاڑیوں کو ان کے واجبات ایڈوانس میں ادا کیے۔ اس رقم میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے ایف آئی ایچ ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے پر دی جانے والی انعامی رقم اور ایڈوانس ڈیلی الاؤنس شامل ہے۔

 

یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی بین الاقوامی ایونٹ میں شرکت سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو تمام واجبات مکمل طور پر ادا کیے گئے ہیں۔

 

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سربراہ محی الدین وانی کے مطابق ہر کھلاڑی کو پرو لیگ کی مد میں تقریباً 7 لاکھ روپے جبکہ ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر 15 لاکھ روپے دیے گئے ہیں۔

 

انہوں نے بتایا کہ ڈیلی الاؤنس کی مد میں ہر کھلاڑی کو 110 ڈالرز بھی ادا کیے گئے ہیں۔

 

پاکستان ہاکی ٹیم 13 سے 20 جون تک بیلجیئم میں میزبان بیلجیئم اور اسپین کے خلاف پرو لیگ کے 4 میچز کھیلے گی، جبکہ 23 سے 27 جون تک انگلینڈ میں بھارت اور انگلینڈ کے خلاف مزید 4 میچز میں حصہ لے گی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن, قومی ہاکی ٹیم, پرو لیگ, محی الدین وانی,

قومی ٹیم پرو لیگ کے بعد 14 سے 30 اگست تک نیدرلینڈز اور بیلجیئم میں منعقد ہونے والے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں