Breaking News

پاکستان امریکا کا غیر متوقع مگر اہم اتحادی بن گیا۔امریکی میڈیا

پاکستان امریکا کا غیر متوقع مگر اہم اتحادی بن گیا۔امریکی میڈیا
۲ دن پہلے

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا کا ایک غیر متوقع مگر اہم اتحادی بن کر سامنے آیا ہے۔

 

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 2026ء کی امریکا۔ایران جنگ کے دوران پاکستان ایک اہم سفارتی کردار کے طور پر ابھرا، جہاں جنگ بندی کی کوششوں اور ایران و امریکا کے درمیان مذاکرات میں پاکستان نے کلیدی ثالث کا کردار ادا کیا۔

 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ابتدائی جنگ بندی کرانے میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ اسلام آباد نے 1979ء کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات کی میزبانی بھی کی۔

 

رپورٹ کے مطابق پاکستان، واحد مسلم ایٹمی طاقت ہونے کے باعث، امریکا اور ایران دونوں کے لیے قابلِ قبول ثالث کے طور پر سامنے آیا، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کی متعدد مواقع پر تعریف بھی کر چکے ہیں۔

 

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مستقل معاہدے تک پہنچنا اب بھی ایک بڑا چیلنج ہے، اور اگر پاکستان مطلوبہ نتائج فراہم نہ کر سکا تو اسے دوبارہ امریکی دباؤ یا ناراضی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں