Breaking News
امریکا ایران مذاکرات کی اسرائیل کی جارحانہ جاسوسی کا انکشاف، امریکی اخبار کا دعویٰ
ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کی انتہائی جارحانہ انداز میں جاسوسی کر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پینٹاگون نے اس صورتحال پر جاسوسی کے خطرات کی سطح کو مزید بلند کر دیا ہے۔
اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیلی انٹیلیجنس امریکی صدر کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف اور دیگر مذاکرات کاروں کی گفتگو کو خفیہ طور پر مانیٹر کر رہی ہے۔
امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ اتحادی ممالک کے درمیان محدود سطح پر جاسوسی معمول کی بات ہے، لیکن ایران مذاکرات کے حوالے سے کی جانے والی نگرانی کی شدت اب برداشت کی حدوں سے بڑھ چکی ہے۔