Pakistan

آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ کی صدارتی ریفرنس میں مہاجر نشستوں سے متعلق حکومتی مؤقف کی توثیق

آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ کی صدارتی ریفرنس میں مہاجر نشستوں سے متعلق حکومتی مؤقف کی توثیق
۲ گھنٹے پہلے

آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس نمبر 1 (2026) پر اپنی رائے دیتے ہوئے مہاجر نشستوں سے متعلق حکومت کے مؤقف کو درست قرار دیا ہے۔

 

یہ ریفرنس صدر آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے حکومت کے مشورے پر آرٹیکل 46-A کے تحت دائر کیا گیا تھا۔

 

عدالت کے مطابق 12 مہاجر نشستیں آئینی طور پر آرٹیکل 22 کے تحت تحفظ رکھتی ہیں اور انہیں انتظامی فیصلے کے ذریعے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔

 

عدالت نے قرار دیا کہ ان نشستوں کی تاریخی بنیاد مختلف قانونی اور آئینی مراحل سے جڑی ہوئی ہے جن میں 1960، 1964، 1970 کے قوانین، 1974 کا آئین اور 1975 کا ایکٹ شامل ہیں۔

 

مزید کہا گیا کہ ان نشستوں میں کسی بھی تبدیلی کے لیے آرٹیکل 33 کے تحت آئینی ترمیم ناگزیر ہے۔

 

عدالت نے واضح کیا کہ آئینی معاملات کا حل سڑکوں پر احتجاج نہیں بلکہ پارلیمانی عمل، عوامی مینڈیٹ اور آئینی طریقہ کار کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

 

پرامن احتجاج کو آئینی حق قرار دیتے ہوئے عدالت نے کہا کہ سڑکوں کی بندش، دباؤ یا معمولاتِ زندگی میں خلل آئینی تحفظ حاصل نہیں کرتے۔

 

عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ انتخابات کا بروقت انعقاد ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے اور اسے سیاسی تنازعات کی وجہ سے روکا نہیں جا سکتا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں