Sports

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی
۵۵ منٹ پہلے

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 3 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

 

بھارت کی جانب سے اشیش تانی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ہیٹ ٹرک سمیت 4 گول اسکور کیے۔ تیسرے کوارٹر کے اختتام تک پاکستان کو 2-1 کی برتری حاصل تھی۔

 

پاکستان کی طرف سے عدیل فرحان اسلم اور عزیر نے گول کیے، تاہم آخری کوارٹر میں پاکستانی ٹیم اپنی برتری برقرار نہ رکھ سکی اور دفاعی طور پر کمزور نظر آئی۔

 

آخری کوارٹر میں بھارت نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 3 گول اسکور کیے اور میچ اپنے نام کر لیا۔ اس فتح کے ساتھ بھارت نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جہاں اس کا مقابلہ میزبان جاپان سے ہوگا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں