Sports

یونس خان کو ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیے جانے کا امکان

یونس خان کو ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیے جانے کا امکان
۴ گھنٹے پہلے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں اہم انتظامی اور کوچنگ سطح کی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے تحت سابق قومی کپتانوں کو کلیدی ذمہ داریاں سونپی جا سکتی ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق سابق کپتان اور مایہ ناز کرکٹر یونس خان کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ انہیں قومی سلیکشن کمیٹی کا رکن بھی بنایا جا سکتا ہے۔

 

اسی طرح سابق کپتان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ کو پی سی بی میں ڈائریکٹر کرکٹ انٹرنیشنل کی ذمہ داری دیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں قومی سلیکشن کمیٹی میں بھی اہم کردار سونپا جا سکتا ہے۔

 

رپورٹس کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کے موجودہ کوچ سرفراز احمد اور ٹیسٹ کپتان شان مسعود کی ذمہ داریوں میں بھی تبدیلی کا امکان ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ ذمہ داریوں سے ہٹایا جا سکتا ہے، تاہم وہ پاکستان شاہینز ٹیم کے ساتھ اپنی موجودہ ذمہ داریاں بدستور انجام دیتے رہیں گے۔

 

پی سی بی کی جانب سے ان ممکنہ تقرریوں اور تبدیلیوں کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں