Sports

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ، پاکستان کی تیسری پوزیشن ،ملائیشیا کو شکست

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ، پاکستان  کی تیسری پوزیشن ،ملائیشیا کو شکست
۲ گھنٹے پہلے

جاپان میں جاری انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی اور کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔

 

تیسری پوزیشن کے اہم میچ میں پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملائیشیا کو 0-3 سے شکست دی۔

 

پاکستان کی جانب سے پہلا گول عزیر احمد نے اسکور کیا، جس سے ٹیم کو ابتدائی برتری حاصل ہوئی۔

 

قومی ٹیم کے لیے دوسرا گول حیدر آسام نے پینلٹی اسٹروک پر کیا اور پاکستان کی برتری مزید مستحکم بنا دی۔

 

پاکستان کی جانب سے تیسرا اور آخری گول عدیل نے اسکور کیا، جس کے بعد ملائیشیا کی واپسی کے امکانات تقریباً ختم ہو گئے۔

 

میچ کے دوران پاکستانی دفاع اور گول کیپنگ بھی مؤثر رہی، جس کے باعث ملائیشین ٹیم پورے مقابلے میں کوئی گول نہ کر سکی۔

 

اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ جیت لیا اور اپنی مہم کا اختتام فتح کے ساتھ کیا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں