Pakistan

صومالی قزاقوں کی قید میں موجود پاکستانیوں کی رہائی کیلئے لندن ،میلبورن میں احتجاج

صومالی قزاقوں کی قید میں موجود  پاکستانیوں کی رہائی کیلئے لندن ،میلبورن میں احتجاج
۱ دن پہلے

صومالی قزاقوں کی قید میں موجود 11 پاکستانیوں کی رہائی کے لیے برطانیہ اور آسٹریلیا میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے، جن میں حکومتِ پاکستان سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا گیا۔

 

برطانوی دارالحکومت  لندن میں مظاہرین نے پاکستان ہائی کمیشن کے دفتر کے باہر احتجاج کیا اور پاکستانی شہریوں کی بحفاظت واپسی کے لیے آواز بلند کی۔

 

مظاہرین نے پاکستان ہائی کمیشن کے ایک افسر سے ملاقات بھی کی، جس میں انہوں نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ صومالی قزاقوں کی تحویل میں موجود پاکستانیوں کی رہائی کے لیے مؤثر اور فوری اقدامات کیے جائیں۔

 

دوسری جانب آسٹریلیا کے شہر  میلبورن  میں بھی پاکستانی کمیونٹی اور سماجی کارکنوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

 

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ قید میں موجود پاکستانی عملے کے ارکان کو جلد از جلد اور بحفاظت وطن واپس لانے کے لیے سفارتی اور قانونی کوششیں تیز کی جائیں۔

 

احتجاج میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ متاثرہ پاکستانیوں اور ان کے اہلِ خانہ کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا ہے، اس لیے حکومت کو اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہیے۔

 

مظاہرین نے عالمی اداروں اور متعلقہ حکام سے بھی اپیل کی کہ وہ قید پاکستانیوں کی رہائی کے لیے کردار ادا کریں اور ان کی محفوظ واپسی کو یقینی بنائیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں