Pakistan
تیزاب گردی کا شکار کوئٹہ کی خاتون ڈاکٹر کراچی میں زیرِ علاج
کوئٹہ میں تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی خاتون ڈاکٹر کا کراچی کے ایک نجی اسپتال میں علاج جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون کراچی کی یونیورسٹی روڈ پر واقع نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے متاثرہ خاتون کا ابتدائی معائنہ اور مختلف طبی ٹیسٹ مکمل کر لیے ہیں۔
تیزاب حملے کے نتیجے میں وہ تقریباً 13 فیصد جھلس گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان کی آنکھیں بھی متاثر ہوئی ہیں، تاہم بینائی محفوظ ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق سنڈیمن اسپتال کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کے مقدمے میں مطلوب مبینہ ملزم گزشتہ روز ایک پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا تھا۔