World

ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی فوری رہاکیاجائے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل

ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی فوری رہاکیاجائے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل
۱ دن پہلے

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے غزہ کے کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

 

اس حوالے سے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ اسرائیل ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کو فوری طور پر رہا کرے اور ان کے خلاف اختیار کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے۔

 

انہوں نے سوال اٹھایا کہ اسرائیلی حکام کے مبینہ مظالم پر انہیں جوابدہ ٹھہرانے کی کوشش کرنے والے بااثر حلقے بار بار ناکام کیوں ہو رہے ہیں۔

 

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کو اپنے اہلِ خانہ اور پیاروں کے ساتھ ہونا چاہیے اور انہیں غزہ کے شہریوں کے علاج و معالجے کی خدمات انجام دینے کا موقع ملنا چاہیے۔

 

تنظیم نے مؤقف اختیار کیا کہ غزہ میں طبی سہولیات پہلے ہی شدید دباؤ کا شکار ہیں، ایسے میں تجربہ کار طبی عملے کی موجودگی انتہائی ضروری ہے۔

 

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قوانین کے تحفظ کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔

 

واضح رہے کہ اسرائیلی حکام نے کمال عدوان اسپتال سے گرفتار کیے گئے ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کو قیدِ تنہائی میں رکھا ہوا ہے۔

 

ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی گرفتاری اور حراست کے معاملے پر مختلف انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی تشویش کا اظہار کر چکی ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں