World

امریکی ایچ ون بی ویزا درخواستوں میں بھارتی شہریوں سے متعلق مبینہ فراڈ کے انکشافات

امریکی ایچ ون بی ویزا درخواستوں میں بھارتی شہریوں سے متعلق مبینہ فراڈ کے انکشافات
۶ گھنٹے پہلے

امریکا میں عارضی ملازمت کے لیے دیے جانے والے ایچ ون بی ویزا پروگرام کے حوالے سے ایک رپورٹ میں بھارتی شہریوں کی درخواستوں سے متعلق مبینہ بے ضابطگیوں اور فراڈ کے الزامات سامنے آئے ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق 2015ء سے اب تک تقریباً 70 لاکھ ایچ ون بی ویزا درخواستوں پر کارروائی کی گئی، جن میں لگ بھگ 70 فیصد درخواستیں بھارتی شہریوں کی تھیں۔

 

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارت سے ویزا کے لیے درخواست دینے والے 80 سے 90 فیصد افراد یا تو مشتبہ دستاویزات کے حامل تھے یا مطلوبہ ملازمت کے معیار پر پورا نہیں اترتے تھے۔

 

مزید یہ بھی الزام عائد کیا گیا کہ بھارت کی بعض جامعات جعلی ڈگریوں کے اجرا میں ملوث رہی ہیں، جبکہ ایک ادارے کے بارے میں کہا گیا کہ اس نے کم از کم 36 ہزار جعلی ڈگریاں جاری کیں۔

 

ایچ ون بی ویزا ایک ایسا پروگرام ہے جس کے تحت امریکی کمپنیاں مخصوص شعبوں میں غیر ملکی ماہرین کو عارضی بنیادوں پر ملازمت فراہم کر سکتی ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں