World
ایران میں مبینہ ناکامی کے بعد موساد میں بڑی تبدیلیاں، نائب سربراہ برطرف
اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد میں اندرونی سطح پر بڑی تبدیلیوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ایران میں مبینہ طور پر سیاسی تبدیلی (رجیم چینج) کی کوششوں میں ناکامی کے بعد تنظیم کے نئے سربراہ رومن گفمین نے اپنے نائب کو برطرف کر دیا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ رومن گفمین نے منگل کو موساد کی سربراہی سنبھالی، جس کے فوراً بعد یہ فیصلہ سامنے آیا۔
مزید کہا گیا ہے کہ موساد کے انٹرنیشنل ریلیشنز برانچ کے سربراہ نے پیر کے روز استعفیٰ دے دیا ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مزید افسران بھی استعفے دے سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق برطرف نائب سربراہ کو گزشتہ سال سینکڑوں ایجنٹس اور تقریباً ایک ارب شیکل کا بجٹ دیا گیا تھا، تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور انہیں صرف “اے” کے نام سے ظاہر کیا گیا ہے۔