Pakistan

وزیراعظم شہباز شریف،محسن نقوی کی ملاقات،ایران امریکا مذاکرات پر مشاورت

وزیراعظم شہباز شریف،محسن نقوی کی ملاقات،ایران امریکا مذاکرات پر  مشاورت
۱۰ منٹ پہلے

وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، جس میں ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات سمیت اہم علاقائی اور قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور محسن نقوی کی ملاقات لاہور میں ہوئی، جہاں ملک کی داخلی سکیورٹی صورتحال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

 

ملاقات کے دوران ایران امریکا مذاکرات کی پیش رفت، خطے کی مجموعی صورتحال اور پاکستان کے سفارتی کردار پر گفتگو کی گئی۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ کو مذاکرات سے متعلق خصوصی ہدایات بھی جاری کیں۔

 

ملاقات میں قومی سلامتی اور علاقائی استحکام سے متعلق مختلف امور پر بھی مشاورت کی گئی۔

 

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آج تہران کے دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

 

رپورٹس کے مطابق محسن نقوی حال ہی میں کرغزستان کے دورے سے واپس آئے ہیں اور وہ تہران میں اہم پیغامات بھی پہنچائیں گے۔

 

یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ایران امریکا مذاکرات اور خطے کی صورتحال عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں