Sports
پرو ہاکی لیگ کے لیے قومی ٹیم کی مینجمنٹ میں ایک بار پھر ردوبدل
پرو ہاکی لیگ کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کی مینجمنٹ میں ایک بار پھر تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق گول کیپنگ کوچ مظہر عباس کو ٹیم کے ساتھ نہ لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ سابق کپتان وسیم احمد کے بطور کوچ ٹیم میں شامل ہونے کا امکان ہے۔
رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا میں مقیم وسیم احمد ممکنہ طور پر بیلجیئم میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔
پاکستانی ہاکی اسکواڈ 20 کھلاڑیوں اور 5 آفیشلز پر مشتمل ہوگا، اور تمام سفری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منظور الحسن ہیڈ کوچ، وسیم احمد کوچ جبکہ خواجہ جنید ٹیم مینجر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
مزید یہ کہ سلطان اشرف ویڈیو اینالسٹ اور فہد جاوید فزیو کے طور پر ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
پاکستانی ٹیم آج لاہور میں اپنا آخری ٹریننگ سیشن کرے گی۔