Pakistan

ملک بھر کے لیے بجلی 1 روپے 99 پیسے فی یونٹ سستی

ملک بھر کے لیے بجلی 1 روپے 99 پیسے فی یونٹ سستی
۳ دن پہلے

ملک بھر کے لیے بجلی 1 روپے 99 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی ہے۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں یہ کمی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ یہ کمی جنوری تا مارچ 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت منظور کی گئی ہے۔

 

بجلی سستی کرنے کا اطلاق جون سے اگست 2026 کے تین ماہ کے لیے ہوگا۔

 

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے الیکٹرک صارفین پر بھی لاگو ہوگی۔

 

اس فیصلے سے ملک بھر کے بجلی صارفین کو مجموعی طور پر 67 ارب 17 کروڑ 30 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں