Pakistan

گوجرانوالہ: پسند کی شادی پر زمیندار نے بیٹی، داماد اور ملازم قتل کرد یا

گوجرانوالہ: پسند کی شادی پر زمیندار نے بیٹی، داماد اور ملازم قتل کرد یا
۱ منٹ پہلے

گوجرانوالہ کے علاقے منڈیالہ وڑائچ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک زمیندار نے فائرنگ کر کے اپنی بیٹی، داماد اور ایک ملازم کو قتل کر دیا۔

 

پولیس کے مطابق ملزم کی بیٹی نے تین ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی جس پر زمیندار نے طیش میں آ کر یہ اقدام کیا۔

 

ابتدائی تفصیلات کے مطابق ملزم نے فائرنگ کر کے پہلے اپنی بیٹی اور داماد کو قتل کیا جبکہ بعد ازاں واقعہ چھپانے کے لیے اپنے ہی ملازم کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا۔

 

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں