Pakistan

ثاقب چڈھر کے خلاف لاہور میں چیک ڈس آنر کے تین مقدمات درج

ثاقب چڈھر کے خلاف لاہور میں چیک ڈس آنر کے تین مقدمات درج
۱ منٹ پہلے

اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کے الزام کا سامنا کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے ثاقب چڈھر کے خلاف لاہور میں تین مقدمات درج ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

 

پولیس کے مطابق ثاقب چڈھر کے خلاف مقدمات لاہور کے تھانہ ڈیفنس اے میں درج کیے گئے ہیں، جو ماہ رخ عارف نامی خاتون کی مدعیت میں دائر کیے گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق یہ تینوں مقدمات چیک ڈس آنر کے الزامات کے تحت درج کیے گئے ہیں۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ مجموعی طور پر 27 کروڑ روپے مالیت کے تین چیک ڈس آنر ہوئے۔

 

مدعی خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ کینسر کی مریضہ ہیں اور جائیداد فروخت کرنے کے لیے انہوں نے ثاقب خان سے رابطہ کیا۔ ان کے مطابق ثاقب خان اور اکبر خان نامی افراد کو ڈیوس روڈ پر جائیداد فروخت کی گئی جس کی مالیت 60 کروڑ روپے طے پائی۔

 

خاتون کے مطابق انہیں 9 کروڑ روپے مالیت کے تین چیک دیے گئے جو اکاؤنٹ میں رقم نہ ہونے کے باعث ڈس آنر ہوگئے۔ بعد ازاں رقم کے مطالبے پر ادائیگی سے انکار کیا گیا۔

 

پولیس نے مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں