World

ہریانہ: دلہن کے سرعام ڈانس پر لڑکے کے والد نے شادی منسوخ کر دی

ہریانہ: دلہن کے سرعام ڈانس پر لڑکے کے والد نے شادی منسوخ کر دی
۳ دن پہلے

بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جہاں لڑکے کے والد نے دلہن کے سرعام ڈانس پر شادی منسوخ کر دی۔

 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دلہا اور دلہن والوں کے درمیان تنازع اس وقت شروع ہوا جب سسرالیوں کو بہو کی انٹری پسند نہ آئی، کیونکہ دلہن بھرپور ڈانس کرتے ہوئے شادی ہال میں داخل ہوئی تھی۔

 

یہ دیکھ کر لڑکی کے سسر اور دلہا کے بڑے بھائی کو غصہ آ گیا اور ان کی لڑکی والوں سے بحث ہو گئی۔

 

رپورٹ کے مطابق اس تنازع کے بعد لڑکے کے والد نے شادی منسوخ کر دی اور باراتی ہال چھوڑ کر واپس چلے گئے۔

 

سوشل میڈیا پر دلہن کی انٹری کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس پر صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔

 

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ دلہن کا ڈانس کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں تھا، جبکہ دیگر کی رائے میں ایسے معاملات پہلے ہی طے کر لینے چاہییں۔

 

اس کے علاوہ بعض سوشل میڈیا صارفین نے دلہن کے ڈانس اسٹیپس کو نامناسب بھی قرار دیا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں