World

البانیہ میں ٹرمپ خاندان کے مجوزہ سیاحتی منصوبے کیخلاف بڑااحتجاج

البانیہ میں ٹرمپ خاندان کے مجوزہ سیاحتی منصوبے کیخلاف بڑااحتجاج
۶ گھنٹے پہلے

البانیہ کے دارالحکومت تیرانا میں ہزاروں افراد نے ٹرمپ خاندان سے منسلک اربوں ڈالر کے مجوزہ سیاحتی منصوبے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

 

 مظاہرین کا کہنا ہے کہ محفوظ قدرتی علاقے میں لگژری ہوٹل اور سیاحتی مرکز کی تعمیر ماحولیات اور جنگلی حیات کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

 

احتجاج میں شریک افراد نے حکومت مخالف نعرے لگائے اور وزیرِاعظم سے استعفے کا مطالبہ کیا۔ ان کا مؤقف ہے کہ منصوبے کے لیے قدرتی ذخیرے کی زمین استعمال کی جا رہی ہے، جس سے علاقے کی قدرتی خوبصورتی اور سیاحت متاثر ہوگی۔

 

یہ احتجاج ایک ہفتے سے جاری ہے اور حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر تعمیراتی سرگرمیوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ جھڑپوں کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد عوامی ردعمل میں شدت آ گئی ہے۔

 

دوسری جانب حکومت کا کہنا ہے کہ منصوبے کی ابھی حتمی منظوری نہیں دی گئی اور عوام کے خدشات بے بنیاد ہیں، تاہم ماحولیاتی اثرات کے باعث یورپی حکام بھی تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں