Business
ایران امریکا کشیدگی ،عالمی منڈی میں خام تیل 2 فیصد مہنگا
حالیہ ایران اور امریکا کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اور خام تیل تقریباً 2 فیصد مہنگا ہو گیا ہے۔
برینٹ کروڈ کی قیمت 2 فیصد اضافے کے بعد 93 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی ہے۔
مربن خام تیل 88 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔