Business
ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بن گئے
ٹیسلا کے بانی ایلون مسک تاریخ کے پہلے ایسے شخص بن گئے ہیں جن کی مجموعی دولت ایک کھرب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ سنگِ میل بنیادی طور پر ان کی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے ریکارڈ ساز آئی پی او کے بعد حاصل ہوا۔
رپورٹس کے مطابق اسپیس ایکس نے تقریباً 75 ارب ڈالر کا تاریخی آئی پی او کیا جس کے بعد کمپنی کی مالیت 1.7 ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہو گئی۔
اس پیش رفت سے ایلون مسک کے اسپیس ایکس حصص کی قدر میں غیر معمولی اضافہ ہوا اور ان کی مجموعی دولت 1.1 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی۔
واضح رہے کہ ایلون مسک کی دولت صرف اسپیس ایکس تک محدود نہیں بلکہ ان کے بڑے اثاثوں میں نیورالنک، ایکس اے آئی، ٹیسلا اور دی بورنگ کمپنی کے حصص بھی شامل ہیں۔
تاہم حالیہ اضافے میں سب سے بڑا کردار سپیس ایکس کی بڑھتی ہوئی قدر نے ادا کیا ہے۔