Business
پیٹرول پر لیوی میں کمی ،ڈیزل پر اضافہ کردیا گیا
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی شرح میں رد و بدل کرتے ہوئے پیٹرول پر لیوی میں کمی جبکہ ڈیزل پر لیوی میں اضافہ کر دیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی دستاویز کے مطابق 13 جون سے پیٹرول پر فی لیٹر لیوی میں 9 روپے 24 پیسے کی کمی کر دی گئی ہے۔
دستاویز کے مطابق پیٹرول پر لیوی 116 روپے 8 پیسے سے کم کر کے 106 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب ڈیزل پر لیوی میں فی لیٹر 8 روپے 67 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل پر لیوی 44 روپے 59 پیسے سے بڑھا کر 53 روپے 26 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق مٹی کے تیل پر لیوی 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔