Pakistan

پنجاب میں کمرشل اداروں پر سیوریج ٹیکس کے نفاذ کا آغاز

پنجاب میں کمرشل اداروں پر سیوریج ٹیکس کے نفاذ کا آغاز
۱ منٹ پہلے

پنجاب میں کمرشل اداروں پر سیوریج ٹیکس کے نفاذ کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت محکمہ واسا کی جانب سے بعض اداروں کو فی بیت الخلا 2500 روپے کے حساب سے ٹیکس نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

 

رحیم یار خان میں مختلف اسپتالوں کو اس مد میں ادائیگی کے نوٹس بھیجے گئے ہیں۔ لالہ اقبال اسپتال کے 15 بیت الخلا پر ماہانہ 37 ہزار 500 روپے جبکہ ناصر میڈیکل کمپلیکس کو 17 بیت الخلا کے حساب سے 62 ہزار 500 روپے کا بل جاری کیا گیا ہے۔

 

اسی طرح ڈاکٹر اسپتال اینڈ ٹراما سینٹر کو بھی 12 ہزار 500 روپے کا ٹیکس نوٹس بھجوایا گیا جبکہ ایک نجی سرجیکل کلینک کے خلاف ٹیکس ادا نہ کرنے پر ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔

 

ڈپٹی ڈائریکٹر واسا عامر نوید کے مطابق یہ ٹوائلٹ ٹیکس نہیں بلکہ سیوریج ٹیکس ہے جس کی منظوری کابینہ سے لی جا چکی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکس صرف کمرشل ایریاز میں نافذ کیا جا رہا ہے اور ایسے اداروں پر لاگو ہوگا جن سے سیوریج نظام پر زیادہ دباؤ پڑتا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں