Pakistan

وفاقی حکومت کا قرض 81 ہزار 900 ارب روپے تک پہنچ گیا

وفاقی حکومت کا قرض 81 ہزار 900 ارب روپے تک پہنچ گیا
۱۵ گھنٹے پہلے

وفاقی حکومت کے ذمے واجب الادا قرض رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ (جولائی تا اپریل) کے دوران بڑھ کر 81 ہزار 900 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

 

مارچ کے مقابلے میں اس میں 4 ہزار ارب روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2026 کے اختتام پر حکومتی قرضوں کے مجموعی حجم میں سالانہ بنیادوں پر 9.3 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ماہانہ بنیادوں پر بھی تقریباً 2 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران مجموعی طور پر قرضوں میں 5 فیصد اضافہ ہوا۔

 

گزشتہ مالی سال اپریل کے اختتام تک یہ قرض 74 ہزار 936 ارب روپے تھا۔

 

اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2026 تک حکومت کا اندرونی قرض، جو کمرشل بینکوں اور مالیاتی اداروں سے لیا گیا، تقریباً 58 ہزار 100 ارب روپے تک پہنچ گیا، جو ایک سال قبل کے مقابلے میں 10.6 فیصد زیادہ ہے۔

 

ماہانہ بنیاد پر اس میں 1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ جولائی سے اپریل کے دوران مجموعی طور پر اندرونی قرضوں میں 7 فیصد اضافہ ہوا۔

 

دوسری جانب بیرونی قرض بھی رواں مالی سال جولائی تا اپریل کے دوران 2 فیصد بڑھ کر 23 ہزار 800 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

 

اپریل 2025 کے مقابلے میں بیرونی قرض میں 6 فیصد اضافہ جبکہ مارچ 2026 کے مقابلے میں 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں