Pakistan
ڈاکٹر ماہ نور کے چہرے کی معمولی گرافٹنگ،بڑی سرجری کی ضرورت نہیں
کوئٹہ میں تیزاب گردی کا شکار خاتون ڈاکٹر ماہ نور کے چہرے کی پلاسٹک سرجنوں نے معمولی گرافٹنگ کر دی ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ماہ نور کی کوئی بڑی سرجری نہیں کی گئی اور نہ ہی فوری طور پر اس کی ضرورت ہے۔ معمول کے مطابق ری کنسٹرکٹیو سرجن معمولی گرافٹنگ کا عمل جاری رکھیں گے، جبکہ ڈاکٹروں کی ٹیم نے گزشتہ روز ان کا تیسری بار مکمل معائنہ کیا۔
معائنہ کرنے والی ٹیم میں ری کنسٹرکٹو سرجن اور ماہرِ چشم شامل تھے۔ ڈاکٹر ماہ نور کے چہرے، آنکھوں کے بیرونی حصے، ہونٹ اور ناک پر زخم موجود ہیں، تاہم ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے مختلف ٹیسٹ بھی کیے ہیں۔
اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ماہ نور کی فیملی علاج سے مکمل مطمئن ہے، جبکہ حکومت بلوچستان اور حکومت سندھ متاثرہ ڈاکٹر اور ان کے اہلخانہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔