World
جوہانسبرگ کے قریب فائرنگ، 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی
جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کے قریب فائرنگ کے ایک واقعے میں 12 افراد ہلاک جبکہ 9 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
جنوبی افریقن پولیس کے مطابق جوہانسبرگ کے قریب ایک انفارمل سیٹلمنٹ (کچی آبادی) میں 10 سے زائد مسلح افراد نے رات کے وقت دھاوا بول دیا۔
حملہ آوروں نے فائرنگ کرتے ہوئے 12 افراد کو موقع پر ہلاک کر دیا، جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق حملہ آوروں کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔